ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل بندرروڈ سے ساگر روڈ تک فورلین شاہراہ؛ رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں کام کا افتتاح

بھٹکل بندرروڈ سے ساگر روڈ تک فورلین شاہراہ؛ رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں کام کا افتتاح

Mon, 19 Sep 2016 20:45:03    S.O. News Service

بھٹکل:۱۹ستمبر (ایس او نیوز) قلب ِشہر شمس الدین سرکل سے گزرنےو الے بندرروڈ سے ساگر روڈ تک جملہ دیڑھ کلومیٹر تک  شاہراہ کو فورلین میں منتقل کرنے والے کام کا پیر کو رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے بتایا کہ تعلقہ میں اہم  ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوئے بھٹکل کو ریاست بھر میں ایک مثالی تعلقہ کے طورپر منتقل کرنے کی میں جدوجہد کررہاہوں ، آگے کہا کہ بھٹکل بڑی تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے اس میں اگر ضروری عوامی تعاون بھی شامل ہوا تو سونےپر سہاگہ ہوگا۔

ابتدا میں رکن اسمبلی نے کشادہ ہونےوالی سڑک کا عوام کے ساتھ معائنہ کیا اور سڑک کنارے کے بجلی کھمبے ، درختوں کو نکالنے ، اندرونی نالیوں کا نظام ، سڑک کنارے بلبوں کی نصب کاری ، سڑک کو تقسیم کرنےو الے ڈوائیڈ ر کی پھولوں وغیرہ سے سجاوٹ کے متعلق جانکاری لی۔ سڑک کو کشادہ کرتے ہوئے فورلین میں منتقل کرنے کے لئے کل 12کروڑ 40لاکھ روپیوں کی لاگت آئے گی جو منظور ہوچکی ہے۔ اس میں ہاڈولی تک سڑک درستگی کاکام بھی شامل ہے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ معیاری کام کی دیکھ ریکھ سب کی ذمہ داری ہے۔

ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ممبران البرٹ ڈیکوستھا، سندھو بھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک ، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، نائب صدر کے ایم اشفاق ، بلدیہ کے اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمین محمد قیصر محتشم ، تعلقہ پنچایت ممبران مہابلیشورنائک، جئے لکشمی گونڈا، میناکشی نائک، دیگر افسران منجوناتھ نائک ، گوپال نائک، شئیلندر گوڈا، تحصیلدار وی این باڈکر، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک، بلدیہ چیف آفیسر رمیش، محکمہ آب پاشی کے انجنئیر ونایک شیٹھ، اے سی ایف نندیش، بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک وغیرہ موجود تھے۔

 


Share: